بزم اردو(@urdu_bazm) 's Twitter Profileg
بزم اردو

@urdu_bazm

‏‏تنقید، طنز اور تعصب سے مبراء۔ ‎‎#اردو کی خدمت کا عزم لیئے محبان ‎‎#اردو کا مشترکہ فورم

ID:1261985634165678081

linkhttps://twitter.com/search/from:@urdu_bazm calendar_today17-05-2020 11:43:29

241,8K Tweets

17,0K Followers

2,7K Following

فقیر(@faqeerAarif) 's Twitter Profile Photo

ہے غلط گر گمان میں کچھ ہے
تجھ سوا بھی جہان میں کچھ ہے

خواجہ میر درد

بزم اردو

account_circle
سارہ(@sr05204) 's Twitter Profile Photo

ذہن ودل تو گھوم رہے ہیں یادوں کے ویرانے میں
خواب سرہانے پر بیٹھے ہیں پلکوں کو جھپکانے میں
سؔارہ

account_circle
سارہ(@sr05204) 's Twitter Profile Photo

ہماری نیند بھی زخمی تھی خواب بھی زخمی
ہماری آنکھ میں وہ کرب رتجگوں کے تھے
سؔارہ

account_circle
فقیر(@faqeerAarif) 's Twitter Profile Photo

گزر گیا وہ زمانہ کہوں تو کس سے کہوں
خیال دل کو مرے صبح و شام کس کا تھا

داغؔ دہلوی

بزم اردو

account_circle
فقیر(@faqeerAarif) 's Twitter Profile Photo

بزم اردو باہم دگر ہوئے ہیں دل و دیدہ پھر رقیب
نظارہ و خیال کا ساماں کیے ہوئے

مرزا غالب

account_circle
سارہ(@sr05204) 's Twitter Profile Photo

مرے خیال کو چھونے کی فکر میں کچھ لوگ
کئی بہانوں سے کرتے ہیں گفتگو مجھ سے
سؔارہ

account_circle
FARAZ(@farrazz) 's Twitter Profile Photo

کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھی
دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی

میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر
ہاتھ دعا سے یوں گرا بھول گیا سوال بھی

شام کی نا سمجھ ہوا پوچھ رہی ہے اک پتا
موج ہوائے کوئے یار کچھ تو مرا خیال بھی

بزم اردو

account_circle
محمد فاروق خان(@farooq119khan) 's Twitter Profile Photo

بزم اردو دہراؤں کیا فسانہء خواب و خیال کو

گزرے کئی فراق کسی کے وصال کو

رشتہ بجز گمان نہ تھا زندگی سے کچھ

میں نے فقط قیاس کیا ماہ وسال کو

( صہبا اختر)

account_circle
بادِ صباء(@daiilysaying) 's Twitter Profile Photo

کبھی گمان کبھی اعتبار بن کے رہا
دیار چشم میں وہ انتظار بن کے رہا

ہزار خواب مری ملکیت میں شامل تھے
میں تیرے عشق میں سرمایہ دار بن کے رہا

غالب ایاز

account_circle
ملک تجمل(@MalikTajammal5) 's Twitter Profile Photo

چلو رت جگوں سے نکل کے اب اُسی خواب زار کے ہو چلیں
جہاں ایک مشتِ غُبار بھی کئی منزلوں کا خمیر ہے

مرے طاقچوں پہ دھری ہیں اب کئی دل جلوں کی حکائیتیں
یہ متاعِ فیض و فراز ہے، یہ قبائے غالب و میر ہے


بزم اردو

account_circle
ملک تجمل(@MalikTajammal5) 's Twitter Profile Photo

ہمارے خواب بڑے اور آنکھیں چھوٹی تھیں
جگہ بنائی تو اُس کو بھی نم نے گھیر لیا

پتہ تھا اُس سے بچھڑتے ہی دوست گھیری‍ں گے
وہی ہوا، مجھے رنج و الم نے گھیر لیا

بزم اردو

account_circle
ملک تجمل(@MalikTajammal5) 's Twitter Profile Photo

مرشد سا ایک شخص کوئی مہربان سا
باد نسیم صبح فجر کی آذان سا

جیسے جگر میں کوئی تکلف سے گھر کرے
سینے میں گڑ گیا ہے وہ ہیرا سنان سا

سوز فراقِ یار نے خود سے ملا دیا
ورنہ میرا وجود تھا بس اک گمان سا

اُسکی نگاہِ فیض سے اِس کو جِلا ملی
ورنہ تھا میرا دل کسی ویراں مکان سا

account_circle
ملک تجمل(@MalikTajammal5) 's Twitter Profile Photo

قہقہے, خواب ,جنوں, رنگ ,ادا کیا کیا کچھ
وقت نے چھین لیا مجھ سے مرا کیا کیا کچھ

زندگی تُو نے عجب ڈھنگ سے برتا ہم کو
چند سانسیں ہمیں دِیں اور لیا کیا کیا کچھ


بزم اردو

account_circle
ملک تجمل(@MalikTajammal5) 's Twitter Profile Photo

کسی نے خواب دکھائے تھے زندگی کے کبھی
ہمارا بھی کسی کے ساتھ رابطہ ہوا تھا

اور یہ زندگی کے حالات یونہی نہیں بدلے
ہمارے ساتھ بھی محبت کا حادثہ ہوا تھا


بزم اردو

account_circle
ملک تجمل(@MalikTajammal5) 's Twitter Profile Photo

یقین خاک بہ سر ہے گمان مٹی ہے
جہاں کی بات نہ کر یہ جہان مٹی ہے

اے خاک ذاد تیری بات کا اثر کیا ہو
تیرا بیان ہوا ہے ، زبان مٹی ہے

کھنکتی مٹی سے کوزے بنا رہا ہے کوئی
خیال ہے کہ پسِ آسمان مٹی ہے

خبر یہ سنگ کو کب ہو سکی کہ شیشے کا
گھرانہ ریت ہے اور خاندان مٹی ہے

بزم اردو

account_circle